بلاول بھٹو زرداری کا لاڑکانہ میں ہندو دھرم شالہ کا دورہ
لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رائل روڈ العباس چوک پر سیٹھ دونی چند پہلومل بھاٹیہ ہندو دھرم شالہ آمد ہوئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دڑی محلے میں زندگی کی بازی ہارنے والے تاجر سنجے کمار کے سوگواران سے افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے مقتول کے صاحبزادے آریان کمار، بیوہ، خوشدامن اور ہمشیرہ سے تعزیت کی اور ان کے غم میں شریک ہونے کا یقین دلایا۔
بلاول بھٹو زرداری نے ہندو پنچائیت لاڑکانہ کے چیئرمین ہریش لال، وائس چیئرمین جے راج اور مکھی نول رائے سے بھی ملاقات کی اور سنجے کمار کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دھرم شالہ میں شہر کی ہندو برادری کے معززین سے ملاقات کی اور اظہار یکجہتی کیا۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقتول تاجر سنجے کمار کے قاتل اور ماسٹرمائنڈ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ حملے میں زخمی ہونے والے رونق کمار آہوجا نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مکالمہ بھی کیا۔
بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نثار کھوڑو، جمیل سومرو، سہیل انور سیال، نصیبہ چنہ، خیر محمد شیخ، بلند جونیجو ودیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے، جنہوں نے سوگواران سے تعزیت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
