Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرِاعظم کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Now Reading:

وزیرِاعظم کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، وزیرِاعظم

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلیجینس کی بنیاد پر کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

وزیرِاعظم نے کاروائی میں 10 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کاروائی کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسنین اختر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیرِاعظم نے شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان کے بہادر جوانوں پر پوری قوم انہیں اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

وزیرِاعظم نے مزید یہ بھی کہا کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم، شرپسند عناصر اور دہشتگردوں سے وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں اپنی بہادر سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر