وفاقی وزراء کے قلمدانوں کا اعلان
اسلام آباد: وفاقی وزراء کے قلمدانوں کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ ساتھ ہی موجودہ وزراء کے قلمدانوں میں بھی رد و بدل کیا گیا ہے۔
طارق فضل چوہدری پارلیمانی امور، علی پرویز ملک پیٹرولیم، اورنگزیب کھچی قومی ورثہ اور ثقافت، خالد مگسی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، حنیف عباسی ریلوے، معین وٹو آبی وسائل، جنید انوار بحری امور، رضا حیات ہراج دفاعی پیداوار، سردار یوسف مذہبی امور، شزا فاطمہ آئی ٹی اور رانا مبشر اقبال پبلک افیئرز یونٹ کے وزیر ہوں گے۔
سید مصطفی کمال وزیر قومی صحت، ملک رشید احمد خان وزارت غذائی تحفظ کے وزیر، عبدالرحٰمن کانجو وزیر مملکت برائے پاور ہوں گے اور ان کے پاس پبلک افیئرز یونٹ کا اضافی قلمدان بھی ہوگا۔
بیرسٹر عقیل ملک کو وزیر مملکت برائے قانون، بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے ریلوے، کھئیل داس کوہستانی وزیر مملکت برائے مذہبی امور، مختار احمد بھرت وزیر مملکت برائے قومی صحت ہوں گے جب کہ سینٹر طلال چوہدری کو وزیر مملکت برائے داخلہ اور وجیہہ قمر کو وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم مقرر کیا گیا ہے۔
وزراء کے قلمدانوں میں رد و بدل
موجودہ وزراء کے قلمدانوں میں بھی ردو بدل کیا گیا ہے جس کے بعد خواجہ آصف صرف وزیر دفاع ہوں گے جب کہ اعظم نذیر تارڑ وزیر قانون و انصاف ہوں گے اور انسانی حقوق کا اضافی قلمدان ہوگا اور مصدق ملک موسمیاتی تبدیلی کے وفاقی وزیر ہوں گے۔
عطا تارڑ وزیر اطلاعات اور نشریات، خالد مقبول وزیر وفاقی تعلیم، قیصر احمد شیخ سرمایہ کاری بورڈ، علیم خان مواصلات، سالک حسین اوورسیز پاکستانی اور رانا تنویر وزیر قومی تحفظ خوراک ہوں گے۔
یاد رہے کہ حلف نہ اٹھانے کے باعث ایک وفاقی وزیر اور دو وزرائے مملکت کے قلمدانوں کا اعلان بھی نہیں ہوسکا ہے۔
مشیروں اور معاونین خصوصی کے قلمدانوں کا اعلان
مشیروں اور معاونین خصوصی کے قلمدانوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جس کے تحت سید توقیر حسین شاہ وزیراعظم کے مشیر برائے وزیراعظم آفس اور محمد علی وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری مقرر کیے گئے ہیں۔
پرویز خٹک وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ امور، ہارون اختر صنعت و پیداوار کے معاون خصوصی اور حذیفہ رحمان قومی ورثہ اور ثقافت کے معاون خصوصی ہوں گے۔
مبارک زیب معاون خصوصی برائے قبائلی امور اور طلحہ برکی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
