Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف مشن کے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے مذاکرات

Now Reading:

آئی ایم ایف مشن کے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے مذاکرات

آئی ایم ایف مشن کے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے مذاکرات

اسلام آباد میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کے وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (آیف بی آر) سے مذاکرات جاری ہیں۔

 ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کی سربراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات ہوئی جس میں نئے ٹیکس ہدف پر بات چیت کی گئی۔

 مذاکرات کے دوران مختلف محکموں کو ضم کرنے کا منصوبہ اور اخراجات میں کمی لانے کیلئے بھی آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ دی گئی۔

آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اداروں کو ضم کرنے اور آسامیاں ختم کرنے سے 17 ارب روپے کی بچت ہوئی۔

آئی ایم ایف مذاکرات میں ایف بی آر کی کمزور کارکردگی پر بھی بات چیت ہوئی اور سرکاری ملازمین کی رائٹ سائزنگ، گولڈن شیک ہینڈ اور سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا عندیہ دیا گیا۔

Advertisement

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گریڈ 17 سے 22 تک 700، نچلے درجے کی ہزاروں سرکاری اسامیاں ختم ہوں گی، غیر ضروری سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کیلئے سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں ترمیم ضروری ہے۔

اس دوران وزارت خزانہ نے اخراجات کم کر کے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے پر بھی بریفنگ دی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے وفاقی سطح پر صوبائی محکموں کے جواز پر سوال پر اٹھایا اور ایف بی آر کے شارٹ فال پورا کرنے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر