Advertisement
Advertisement
Advertisement

وادی تیراہ، دہشت گردوں کی پاک آرمی کے جوان کو اغوا کرنے کی کوشش مقامی قبیلے نے ناکام بنا دی

Now Reading:

وادی تیراہ، دہشت گردوں کی پاک آرمی کے جوان کو اغوا کرنے کی کوشش مقامی قبیلے نے ناکام بنا دی

وادی تیراہ میں دہشت گردوں نے چھٹی پر آئے ہوئے پاک آرمی کے جوان کو زندہ پکڑنے کے لیے انکے گھر پر دھاوا بول دیا۔

تفصیلات کے مطابق وادی تیرہ میں دہشت گردوں نے چھٹی پر آئے ہوئے پاک آرمی کے جوان کو زندہ پکڑنے کیلیے انکے گھر پر دھاوا بولا مگر قوم نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سخت مزاحمت کیا اور جوان کو انکے تحویل میں دینے سے انکار کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

وادی تیراہ کے علاقہ برقمبرخیل ولی خیل میں کل شام کو دہشت گردوں نے پاک آرمی کے جوان جو کہ ڈیوٹی سے چھٹی پر وادی تیراہ اپنے گھر اٙئے تھے دہشت گرد انکے گھر چھاپہ زن ہوئے اور انہیں زبردستی اٹھا کر ساتھ لے جانے کی کوشش کررہے تھے تاہم اسی اثناء دہشت گرد زبردستی گھر کے اندر گھس کر خواتین پر فائرنگ بھی کردی۔

فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ادھر قوم کے مساجد میں اعلانات شروع ہوئے اور مقامی قبائل نے سخت مزاحمت اختیار کرتے ہوئے بہادری کا مظاہرہ کیا اور پاک آرمی کے جوان نورسلیم ولد خلوت کی حوالگی سے انکار کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

ذرائع کے مطابق مسلح دہشت گرد پاک آرمی کے جوان کو زبردستی اٹھا کر نامعلوم مقام منتقل کرنا چاہتے تھے تاہم مساجد میں اعلانات کے باعث سینکڑوں عوام گھروں سے نکل گئے اور جوان کو دہشت گردوں کی تحویل میں دینے سے سختی سے انکار کرتے ہوئے محفوظ مقام منتقل کردیا۔

Advertisement

پاک آرمی جوان نور سلیم کی ڈیوٹی 7 بلوچ یونٹ میں ہے اور اس وقت بلوچستان کے ضلع آوران میں فرائضی منصبی سرانجام دے رہا ہے۔۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر