Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں وفاق کے طرز پر پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد منظور

Now Reading:

پنجاب میں وفاق کے طرز پر پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل، کارکردگی رپورٹ جاری

پنجاب اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل، کارکردگی رپورٹ جاری

لاہور: پنجاب اسمبلی میں وفاق کے طرز پر پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

اس قرارداد میں صوبہ پنجاب میں سینٹ کی طرز پر ایوان بالا کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ پنجاب میں موجود بارہ کروڑ چالیس لاکھ کی آبادی کے انتظام اور مشاورت میں تمام شعبوں کی نمائندگی یقینی بنائی جا سکے۔

یہ قرارداد ن لیگ کے امجد علی جاوید، سمیع اللہ، پیپلز پارٹی کے علی حیدر اور دیگر اراکین نے تیار کی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کے موجودہ آئینی ڈھانچے میں اس طرح کے نظام کی گنجائش موجود نہیں لہٰذا وفاقی حکومت سے درخواست کی گئی کہ آئین میں ضروری ترمیم کے ذریعے پنجاب میں دو ایوانی نظام رائج کیا جائے۔

صوبہ پنجاب کی آبادی کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا گیا کہ پنجاب کی آبادی دنیا کے 171 ممالک سے بھی بڑی ہے اور صرف 11 ممالک کی آبادی پنجاب سے زیادہ ہے۔

Advertisement

یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسی بڑی آبادی کے صوبے کے انتظام اور مشاورت میں ہر شعبے سے وابستہ افراد اور ماہرین کی نمائندگی بہت ضروری ہے تاکہ فیصلہ سازی کے عمل میں تمام طبقات کو شامل کیا جا سکے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے ایوان زیریں کے ساتھ ساتھ ایوان بالا (سینٹ کی طرز پر) کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ پنجاب کے انتظام میں مزید شفافیت اور توازن پیدا ہسکے۔

پارلیمانی سیکرٹری خالد محمود رانجھا نے قرارداد کی آئینی نوعیت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک آئینی معاملہ ہے، جسے وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا تاکہ آئینی طور پر جائزہ لیا جا سکے۔

حکومتی رکن امجد علی جاوید نے دو ایوانی نظام کے فوائد کی وضاحت کی اور کہا کہ یہ نظام پنجاب کے عوام کے مفاد میں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر