فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر وزیراعظم کا خراج تحسین
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں چھاؤنی پر فتنہ الخوارج کے ناکام حملے کے تناظر میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 5 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بنوں چھاؤنی حملے میں ملوث فتنتہ الخوارج کے تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی اور کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیا اور ملک کو ایک بڑے نقصان سے بچایا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
