Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشت گردی کے مقابلے کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا؛ عظمیٰ بخاری

Now Reading:

دہشت گردی کے مقابلے کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا؛ عظمیٰ بخاری
دہشت گردی کے مقابلے کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا؛ عظمیٰ بخاری

دہشت گردی کے مقابلے کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا؛ عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے قوم سے متحد ہونے کی اپیل کردی۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے قوم کو متحد ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تحریک انصاف کا فسادی ٹولہ بیٹھا ہو، جو نہ تو دہشت گردی کی مذمت کرے اور نہ ہی اپنی فوج پر حملہ آور ہو، وہاں اتحاد قائم کرنا مشکل ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے اور وزیراعظم نے اس معاملے کو اچھے طریقے سے ٹیک اپ کیا ہے۔

خیبر پختونخوا (کے پی) میں ہونے والے حالیہ دھماکے کے حوالے سے صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ اللہ پاک سب کی حفاظت کرے اور حالات نازک ہیں۔ ہمیں ایک شخص کو بچانے کی بجائے پورے ملک کو بچانے کی بات کرنی چاہیے۔

Advertisement

عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک سب کا ہے اور تحریک انصاف کو اپنے قیدی کی بجائے خیبر پختونخوا کے عوام کا خیال رکھنا چاہیے جب کہ امن و امان برقرار رکھنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے اور وہ اس سے نہیں بھاگ سکتے۔

صوبائی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے باقی ارکان حکومت کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں، مگر مجرموں کو حکومت کے ساتھ نہیں بٹھایا جاسکتا۔ خیبر پختونخوا کی حکومت اس وقت افغانستان میں وفود بھیجنے میں مصروف ہے۔

عظمیٰ بخاری نے قومی اسمبلی کے کل اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ایک مذمت کا لفظ بھی نہیں بولا گیا جب کہ اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کے ارکان کو بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے خلاف بولنا چاہیے تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر