
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آبادی میں اضافے کی طرح گلیشیئرز کا معاملہ بھی پاکستان کی بقا کا معاملہ بن چکا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے این ڈی ایم اے کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال لاہور میں فوگ جیسے مسائل ویک اپ کالز ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزارت ماحولیات کی بہترین کارکردگی کی بدولت ریزلئینٹ فنڈ کے معاملہ میں آئی ایم ایف سے مثبت بات چیت ہوئی، 2022 کے سیلاب کے بعد 10 ارب ڈالر سے زیادہ کے وعدے ہوئے تھے۔
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ 10 ارب ڈالر میں سے ہمیں صرف ایک تہائی ہی مل سکا، اس وقت بڑا مسئلہ استعداد کار میں اضافے کا ہے۔
محمد اورنگزیب نے مزید یہ بھی کہا کہ ڈسٹرب واٹر سائیکل کی بدولت فوڈ سیکیورٹی بھی متاثر ہو رہی ہے، گلیشیئرز کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
بعد ازاں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ چل رہا ہے، آئی ایم ایف سےمذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت آخری مراحل میں ہیں، مذاکرات جلد مکمل ہو جائیں گے، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی نظم و ضبط کے اہداف حاصل کر رہا ہے، پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے جلد خوشخبری ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News