وزیراعظم کی ہدایت پر افطار کے اوقات میں گیس پریشر کی شکایات کا آن گراؤنڈ جائزہ لیا گیا۔
سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن مومن آغا نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں صارفین کی جانب سے کم گیس پریشر کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔
دورے کا مقصد خاص طور پر کم پریشر والے علاقوں میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔ سیکرٹری پیٹرولیم نے متعدد گھروں میں جا کر پریشر کے مسائل کی جانچ کی اور صارفین سے براہ راست ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔
دورے کے دوران، چند گھروں میں گیس پریشر کے مسائل کی نشاندہی ہونے پر، سیکرٹری پیٹرولیم نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی ٹیم کو فوری طور پر ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر کیے جانے والے اس جائزے سے حکام نے گیس کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
