Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور اور گردونواح میں تیز بارش، موسم سرد ہو گیا

Now Reading:

پشاور اور گردونواح میں تیز بارش، موسم سرد ہو گیا

پشاور شہر اور گردونواح میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی اور چترال میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، اور تورغر میں بھی بارش ہوگی۔ مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ ڈی آئی خان، ٹانک، خیبر، کرم، اورکزئی اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

بالائی اضلاع میں پہاڑوں پر ہلکی برف باری اور چند ایک مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

بارشوں کا یہ سلسلہ علاقے میں سرد موسم کی شدت میں مزید اضافہ کر سکتا ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر