
محکمہ موسمیات کی جانب سے شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے زونل کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔
اجلاس میں زونل کمیٹی کے ممبران اور محکمہ موسمیات کے افسران شرکت کریں گے، جو بعد نماز عصر شروع ہوگا۔
پشاور، لاہور اور کوئٹہ میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے، جبکہ رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، جہاں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی جانب سے چاند کے ہونے یا نہ ہونے کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، کیونکہ شوال کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو 3 بجکر 58 منٹ پر ہوگی۔
30 مارچ کو رویت کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی اور غروب آفتاب کے بعد چاند 70 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 20 گھنٹے کی عمر کا چاند آنکھ سے براہ راست دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ 16 سے 18 گھنٹے کی عمر کے چاند کو دوربین سے دیکھنا ممکن ہے۔ 30 مارچ کو چاند کے براہ راست آنکھ سے نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News