Advertisement
Advertisement
Advertisement

فروری میں مہنگائی کی شرح میں کمی، تجارتی خسارے میں اضافہ، رپورٹ

Now Reading:

فروری میں مہنگائی کی شرح میں کمی، تجارتی خسارے میں اضافہ، رپورٹ

ادارہ شماریات نے فروری 2025 کے مہینے کے لیے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق فروری میں مہنگائی کی شرح میں 0.82 فیصد کی کمی آئی ہے۔

 ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، جولائی سے فروری تک سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 5.85 فیصد رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فروری 2025 میں مہنگائی 1.52 فیصد کم ہوئی۔ اس کے علاوہ، جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح 2.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ فروری 2024 میں یہ شرح 23.1 فیصد تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ فروری 2025 میں کچھ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جن میں تازہ پھل 14.9 فیصد، چینی 9 فیصد، مکھن 5.6 فیصد، مصالحہ جات 1.6 فیصد، گھی، گوشت، چاول، اور کوکنگ آئل شامل ہیں۔

 تاہم، فروری میں ٹماٹر کی قیمت 56.7 فیصد، پیاز کی 31.4 فیصد اور آلو کی 20.1 فیصد کمی ہوئی۔ اس کے علاوہ، دال چنا 10.2 فیصد، چائے کی پتی 10 فیصد، بیسن 8.6 فیصد، چنے 5.5 فیصد سستے ہوئے۔

Advertisement

گندم 2.9 فیصد، دال ماش 2.8 فیصد، آٹا 2.2 فیصد اور مرغی 1.5 فیصد سستی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال میں تجارتی خسارے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جولائی سے فروری تک تجارتی خسارے کا حجم 15 ارب 78 کروڑ ڈالر رہا، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ خسارہ 14 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا۔

رپورٹ کے مطابق، رواں مالی سال میں ملکی برآمدات کا حجم 22 ارب 2 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 20 ارب 35 کروڑ ڈالر تھا۔

8 ماہ میں درآمدات میں 7.40 فیصد اور برآمدات میں 8.17 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم، جنوری 2025 کی نسبت فروری 2025 میں برآمدات میں 17.35 فیصد کی کمی آئی۔

فروری 2025 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 43 کروڑ ڈالر رہا، جبکہ فروری 2024 کی نسبت برآمدات میں 5.57 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر