Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، جے آئی ٹی نے عمر ایوب اور علیمہ خان کو طلب کرلیا

Now Reading:

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، جے آئی ٹی نے عمر ایوب اور علیمہ خان کو طلب کرلیا

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، جے آئی ٹی نے عمر ایوب اور علیمہ خان کو طلب کرلیا

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے خلاف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے عمر ایوب اور علیمہ خان کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے پیش نظر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے، نوٹس وصول کرنے والوں میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان شامل ہیں۔

جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو آج 12 مارچ 2025ء کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ عمر ایوب کو کل 13 مارچ 2025ء کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے آئی جی کر رہے ہیں، جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016ء کے سیکشن کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جے آئی ٹی کے پاس طلب کیے جانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے حوالے سے شواہد موجود ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر