
وزیر اعظم کی چینی صدر کی دورہ پاکستان کی سالگرہ شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے 2015 میں چینی صدر کی دورہ پاکستان کی دسویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے ملاقات کی جس دوروان چینی صدر شی جن پنگ، اور وزیراعظم لی کیانگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا گیا۔
وزیراعظم نے دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بنیادی مسائل پر پاکستان کی مسلسل حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ چینی صدر کے 2015 میں دورہ پاکستان کی دسویں سالگرہ منائی جارہی ہے جب کہ وزیراعظم نے اس یادگارموقع کو شایان شان طریقے سے منانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔
صدر شی جن پنگ کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے پرخلوص دعوت کی بھی تجدید کی گئی جب کہ وزیراعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مختلف اقدامات کو اجاگر کیا۔
اس دوران منصوبوں کےنفاذ اور تکمیل کے لیے فریقین کو مل کر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا جب کہ چینی سفیر نے چینی قیادت کے لیے نیک خواہشات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
چینی سفیرنے وزیراعظم کو پاک چین دوطرفہ تعاون کی تازہ پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چین پاکستان کی قومی ترقی کی کوششوں میں تعاون جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News