سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے طور درہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین خوارج ہلاک ہوگئے۔
آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق یہ خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
اس آپریشن کے بعد علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
