Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ٹریڈ باڈیز کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی

Now Reading:

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ٹریڈ باڈیز کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ٹریڈ باڈیز کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ٹریڈ باڈیز کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ٹریڈ باڈیز کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی جبکہ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مسائل کے حل کیلئے پارلیمان کے کردار کی تعریف بھی کی۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ کی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ پاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں نائب صدر ایف پی سی سی آئی ذکی اعجاز، چیئرمین کیپیٹل آفس کریم عزیز ملک، چیئرمین کوآرڈینیٹشن کیپٹل آفس ملک سہیل حسین اور مومن ملک، طارق محمود، عمر سلیم ایگزیکٹیو ممبران ایف پی سی سی آئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایف پی سی سی آئی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ٹریڈ باڈیز کی مدت کے حوالے سے پیدا کئے گئے ابہام کو دور ہونا چاہیے، پارلیمنٹ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرانے پر ان کا شکریہ ادا کیا، چیئرمین سینیٹ کو ٹریڈ باڈیز کی موجودہ مدت میں کمی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹریڈ باڈیز کو دو سال کی مدت پوری کرنی دینی چاہیے، 2024 میں ہونے والے الیکشن میں ٹریڈ باڈیز کو دو سال کا مینڈیٹ دیا گیا تھا، اب حکومت کی جانب سے ترمیم کرکے ٹریڈ باڈیز کی مدت کے حوالے سے پیدا کئے گئے ابہام پر بزنس کمیونٹی میں اضطراب پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان کا فورم تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ کردار ادا کرتا رہا ہے، اس اہم مسئلے کو حل کرنے کیلئے ہمیں پارلیمنٹ کی مدد درکار ہے۔۔۔

Advertisement

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ٹریڈ باڈیز اور تمام چیمبرز ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ کے سیکشن 11 میں ترمیم کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں، حکومت قانون سازی میں مشاورت کو یقینی بنائے، ایک سال کا عرصہ انتہائی مختصر ہے،منتخب عہدیداران کو ایجنڈے کی تکمیل کیلئے وقت چاہئے۔

اس موقع پر صدر ایف پی سی سی آئی نے چیئرمین سینیٹ کو سوینئر بھی پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر