دہشتگردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس 17 روز بعد کوئٹہ سے روانہ
کوئٹہ: دہشتگردوں کے حملے کے بعد معطل جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال ہو کر کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوگئی۔
جعفر ایکسپریس کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہوئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
10 بوگیوں پر مشتمل ٹرین 400 سے زائد مسافر لے کر کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوئی، مسافروں کی ریلوے اسٹیشن پر سخت چیکنگ کی گئی، ٹرین میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
رکن صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے ٹرین کو رخصت کیا، تاہم جعفر ایکسپریس آج شام کو پشاور سے کوئٹہ پہنچے گی۔
گزشتہ روز 16 روز سے معطل رہنے والی ٹرین 280 مسافروں کو لے کر جعفر ایکسپریس کوئٹہ کی جانب روانہ ہوئی تھی، وفاقی وزیر امیر مقام نے پشاور سے ٹرین کو روانہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ 11 مارچ کو کالعدم بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنالیا تھا، سیکیورٹی فورسز نے 2 روز آپریشن کرکے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
