Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کے خلاف تمام آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کے خلاف تمام آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کے خلاف تمام آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کے خلاف تمام آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کیا اور انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں فورسز کی بہادری کو سراہا۔ اجلاس میں دہشت گردی کی تمام شکلوں کو جڑ سے ختم کرنے کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔

کمیٹی نے انسدادِ دہشت گردی کے لیے قومی اتفاقِ رائے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے اور لاجسٹک سپورٹ سمیت دہشت گردی و جرائم کے گٹھ جوڑ کے خاتمے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔

نیشنل ایکشن پلان اور عزمِ استحکام کی حکمت عملی پر فوری عملدرآمد کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا جب کہ اجلاس میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور دہشت گردوں کے ڈیجیٹل نیٹ ورکس کے سدباب کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

کمیٹی نے افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنی مسلح افواج، پولیس، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Advertisement

اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ کسی فرد، ادارے یا گروہ کو ملکی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حزبِ اختلاف کی عدم شرکت کو افسوسناک اور غیرسنجیدہ طرزِ عمل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی عدم شرکت قومی ذمے داریوں سے منہ موڑنے کے مترادف ہے جب کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔

وزیراعظم نے ملک کے لیے جان کا نذرانہ دینے والے جوانوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اہلخانہ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے سانحہ اے پی ایس کے بعد نواز شریف کی قیادت میں پوری قوم کے متحد ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ جدوجہد کے ذریعے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑا گیا تھا۔

Advertisement

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواجِ پاکستان، سیکیورٹی اداروں، سیاستدانوں اور عوام نے لازوال قربانیاں دیں لیکن 2018 میں قائم ہونے والی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے یہ ثمرات ضائع ہوگئے جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آج ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے اور دہشت گردی کو ایک بار پھر جڑ سے ختم کرنے کے لیے ہمیں عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔ دہشت گردوں کا اصل ہدف عوام کا اتحاد ہے، اس لیے پوری قوم کو مل کر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے حالیہ جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف تمام ممکنہ آپشنز استعمال کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر