Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی سب کی ضرورت ہے اس کے بغیر گزارہ نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

Now Reading:

بجلی سب کی ضرورت ہے اس کے بغیر گزارہ نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک خطاب میں کہا کہ بجلی سب کی ضرورت ہے، اس کے بغیر گزارہ نہیں ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں گیس کے حوالے سے بھی بات کی اور واضح کیا کہ گیس پر حق صوبہ سندھ کا ہے۔

مراد علی شاہ نے سولر سسٹمز کے حوالے سے کہا کہ سولر سسٹم کا کام اُس وقت شروع کیا جب وفاق نے پابندی لگائی تھی اور سب سے پہلے سانگھڑ میں سرحد کے قریب گاؤں کو سولرائزڈ کیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے 2013 میں سندھ حکومت کی جانب سے سولر سسٹمز کی تنصیب کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سولر ہوم سسٹم کی تقسیم کا تیسرا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، اور بتایا کہ پہلے مرحلے میں کراچی میں 2 لاکھ سولر سسٹمز تقسیم کریں گے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سولر سسٹمز کا منصوبہ سندھ کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے اہم قدم ہے، جس سے نہ صرف توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ صوبے کی معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر