Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کی معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے 29 آئی پی پیز کیساتھ بات چیت مکمل

Now Reading:

حکومت کی معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے 29 آئی پی پیز کیساتھ بات چیت مکمل
آئی پی پیز

حکومت کی معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے 29 آئی پی پیز کیساتھ بات چیت مکمل

اسلام آباد: حکومت کی معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے 29 آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت مکمل ہوگئی۔

7 آئی پی پیز اور سی پی پی سے کی ٹیرف نظرثانی کی درخواستوں  پر سماعت ہوئی جس میں نشاط چونیہ، نشاط پاور، نارووال انرجی آئی پی پیز کے نمائندگان موجود تھے جبکہ اس موقع پر لبرٹی پاور، اینگرو پاورجن، سفائر الیکٹرک اور سیف پاور کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے-جی) کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں مزید آئی پی پیز کے ساتھ بھی معاہدے ہونے کا امکان ہے۔

نمائندہ نشاط پاور نے کہا کہ ہماری شرط یہ ہے کہ تمام مقدمات واپس لیے جائیں۔

نیپرا اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مقدمات اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج ہوئے عدالت فیصلہ کرے گی، جس پر نمائندہ نارووال انرجی نے کہا ہے کہ فرنس آئل کی قیمتوں کا بھی کوئی میکانزم ہونا چاہیے۔

Advertisement

سی پی پی اے حکام کا کہنا ہے کہ 7 آئی پی پیز کی وجہ سے 50 پیسے فی یونٹ کمی متوقع ہے، یہ کمی گزشتہ سال کی ریفرنس ویلیو کی جنریشن پر مبنی ہے۔

صارفین نے کہا کہ تقریباً 20 سے زائد آئی پی پیز کے ساتھ مزاکرات ہوئے ہیں، کتنا ریلیف ملے گا، اس وقت بھی 2 ہزار ارب کی کپیسٹی پیمنٹ دے رہے ہیں یہ اور کتنی کم ہوگی۔

سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ اس وقت تک 29 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ہو چکے ہیں، جن کے ساتھ مذاکرات ہوئے ان حکومت کی آئی پی پیز بھی شامل ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ 10 آئی پی پیز نے وزیراعظم کو خط لکھا کہ زور زبردستی کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں شاہین کمپلیکس میں لے جا کر دھمکایا جاتا ہے۔

سی پی پی اے حکام نے کہا کہ میں نے شاہین کمپلیکس پہلی بار آپ کی زبان سے سنا ہے، آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کرنا حکومت وقت کا حق ہے، کسی آئی پی پیز کے ساتھ زور زبردستی نہیں کی گئی ہے۔

نیپرا اتھارٹی نے آئی پی پیز کی ٹیرف نظرثانی کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی، تاہم نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لیکر بعد میں فیصلہ جاری کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر