
سیکیورٹی فورسز کا ضلع ٹانک میں آپریشن؛ 3 خوارج ہلاک
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں کامیاب آپریشن کے دوران 3 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں ایک کامیاب آپریشن کیا جس دوران 3 خوارج دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد فورسز اور شہریوں کے قتل میں مطلوب تھے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
صدر مملکت کی سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹانک میں خوارج کے خلاف آپریشن کی کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر ستائش
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت پُرعزم ہے اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا روک ٹوک جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News