
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔
ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شیخ محمد بن زاید النہیان، اماراتی شاہی خاندان اور عوام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مسلسل خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور انہیں فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے لیے یو اے ای کی مسلسل حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔
صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو گرمجوشی سے عید کی مبارکباد دی اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے پاکستان کے اقتصادی اور ترقیاتی اقدامات کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News