Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ جعفر ایکسپریس کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پینٹنگ مقابلے کا انعقاد

Now Reading:

سانحہ جعفر ایکسپریس کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پینٹنگ مقابلے کا انعقاد
سانحہ جعفر ایکسپریس کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پینٹنگ مقابلے کا انعقاد

سانحہ جعفر ایکسپریس کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پینٹنگ مقابلے کا انعقاد

اسلام آباد: قومی ادارہ برائے لوک و روایتی ورثہ کی جانب سے سانحہ جعفر ایکسپریس کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

قومی ادارہ برائے لوک و روایتی ورثہ (لوک ورثہ) نے 26 مارچ 2025 کو پاکستان میوزیم آف ایتھنالوجی ہال آف ایگزیبیشنز میں ایک پُرخلوص پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا۔

اس ایونٹ کا مقصد جڑواں شہروں کے یونیورسٹی اور کالج کے طلبہ کو جعفر ایکسپریس ٹرین سانحے کے ہیروز سے اظہار یکجہتی کا موقع فراہم کرنا تھا۔

یہ مقابلہ نوجوان فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور حادثے کے متاثرین کی ہمت اور استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔

شرکاء نے اپنی فنکارانہ مہارتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور اپنی پینٹنگز کے ذریعے بہادری، یکجہتی اور قومی فخر جیسے موضوعات کو اجاگر کیا۔

Advertisement

لوک ورثہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مظفر علی برکی نے اپنے خطاب میں فن کے ذریعے قومی ہیروز اور ثقافتی یکجہتی کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

شاندار کارکردگی دکھانے والے فاتحین کو نقد انعامات اور اسناد دی گئیں تاکہ ان کی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا جا سکے۔ مقابلے کا دوسرا مرحلہ عید کی تعطیلات کے بعد منعقد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یہ منصوبہ پاکستان کے ثقافتی ورثے کے فروغ اور جدید چیلنجز کے تخلیقی حل کے حوالے سے لوک ورثہ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ادارہ نہ صرف نوجوان ٹیلنٹ کی نشوونما کے لیے کام کر رہا ہے بلکہ معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر