Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا، کوئی تحریک اور کوئی شخصیت نہیں، آرمی چیف کا واضح پیغام

Now Reading:

ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا، کوئی تحریک اور کوئی شخصیت نہیں، آرمی چیف کا واضح پیغام
ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا، کوئی تحریک اور کوئی شخصیت نہیں، آرمی چیف کا واضح پیغام

ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا، کوئی تحریک اور کوئی شخصیت نہیں، آرمی چیف کا واضح پیغام

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا، کوئی تحریک اور کوئی شخصیت نہیں ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب میں کہا کہ ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں، کوئی تحریک نہیں اور کوئی شخصیت نہیں ہے جب کہ پائیدار استحکام کے لئے قومی طاقت کے تمام عناصر کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

آرمی چیف نے کہا کہ یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء کی جنگ ہے، ہم کو بہتر گورننس اور مملکت پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کی ضرورت ہے اور ہم کب تک ایک سافٹ اسٹیٹ کے طرز پر بے پناہ جانوں کی قربانی دیتے رہیں گے؟۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم گورننس کے گیپس کو کب تک افوج پاکستان اور شہداء کے خون سے بھرتے رہیں گے؟، علماء سے درخواست ہے کہ وہ خوارج کی طرف سے اسلام کی مسخ شدہ تشریح کا پردہ چاک کریں۔

آرمی چیف کہتے ہیں کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں، ملکی سلامتی سے بڑھ کر ہمارے لئےکوئی چیز نہیں جب کہ ملک کےتحفظ کے لئے یک زبان ہوکر سیاسی و ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ایک بیانیہ اپنانا ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جوسمجھتے ہیں کہ پاکستان کو کمزور کرسکتے ہیں تو آج ان کوپیغام دیتا ہوں، ہم متحد ہوکر نہ صرف ان کو بلکہ ان کے تمام سہولت کاروں کو بھی ناکام کریں گے۔ ہمیں اللہ پر پورا بھروسہ ہے جو کچھ بھی ہوجائے انشاءاللہ ہم کامیاب ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر