
اقتصادی امور ڈویژن نے بیرونی قرض کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی سے فروری تک 4.9 ارب ڈالر بیرونی ذرائع سے موصول ہوئے، جبکہ جون تک 19.2 ارب ڈالر بیرونی ذرائع سے حاصل کرنے کا ہدف ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ امدادی اداروں سے 2.4 ارب ڈالر موصول ہوئے، جبکہ امدادی ملکوں سے 33 کروڑ ڈالر کا قرض ملا، فرانس نے سب سے زیادہ 10 کروڑ ڈالر فراہم کیے۔
رپورٹ کے مطابق چین نے 99 ملین ڈالر دیے، امریکہ نے 40 ملین ڈالر، جبکہ سعودی عرب نے 12.3 ملین ڈالر فراہم کیے، اس کے علاوہ کمرشل بینکوں سے 50 کروڑ ڈالر کا قرض لیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں 1.3 ارب ڈالر کا قرض ملا، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 1.09 ارب ڈالر فراہم کیے، عالمی بینک 89 کروڑ ڈالر جبکہ چین کے بینکوں نے 30 کروڑ ڈالر کا قرض دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News