
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ علیمہ خان آج دوبارہ جے آئی ٹی میں طلب
اسلام آباد: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے خلاف آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو جے آئی ٹی نے آج دوبارہ طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ طلبی پر علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئی تھیں جبکہ ان کی وکلا ٹیم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کی جانب سے ان کی وکیل عائشہ خالد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں تھیں، تاہم جے آئی ٹی کی جانب سے علیمہ خان کی وکلا سے 5 گھنٹے سے پوچھ گچھ جاری رہی تھی جبکہ گزشتہ طلبی پر سینٹر عون عباس بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جے آئی ٹی آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے، جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016 کے سیکشن کے تحت تشکیل دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News