Advertisement
Advertisement
Advertisement

جامشورو، مسافروں سے زائد کرایہ وصولی پر موٹر وے پولیس کی کارروائیاں، لاکھوں روپے واپس

Now Reading:

جامشورو، مسافروں سے زائد کرایہ وصولی پر موٹر وے پولیس کی کارروائیاں، لاکھوں روپے واپس

عیدالفطر کے موقع پر موٹروے پولیس نے مسافروں سے زائد کرایہ وصولی کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے ایم نائن موٹروے پر 9 لاکھ روپے سے زائد کرایہ واپس کروا لیا۔

موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اضافی کرایہ وصول کرنے والے بس مالکان پر 8 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کیے جا رہے ہیں تاکہ مسافروں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ، موٹروے پولیس نے مسافروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ زائد کرایہ وصولی کی شکایات کے لیے مسافر ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

ڈی آئی جی موٹروے پولیس اصغر علی یوسفزئی نے کہا کہ عید کے دوران مسافروں کی سہولت کے لیے موٹروے پولیس ہر مقام پر موجود ہے، اور اوور بورڈنگ اور زائد کرایہ وصولی کو قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر