Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم نہیں چاہتے ہم کسی کا حق مارے اور نہ کوئی ہمارا حق مارے، مرتضیٰ وہاب

Now Reading:

ہم نہیں چاہتے ہم کسی کا حق مارے اور نہ کوئی ہمارا حق مارے، مرتضیٰ وہاب
ہم نہیں چاہتے ہم کسی کا حق مارے اور نہ کوئی ہمارا حق مارے، مرتضیٰ وہاب

ہم نہیں چاہتے ہم کسی کا حق مارے اور نہ کوئی ہمارا حق مارے، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہم کسی کا حق مارے اور نہ کوئی ہمارا حق مارے،1991  میں ریکارڈ ہے جس میں پانی کے تقسیم کے حوالے سب کلیئر کردیا گیا تھا۔

میئر کراچی نے کہا کہ بلاول بھٹو کے وژن کی تکمیل کا سلسلہ جاری ہے، کراچی بڑا شہر ہے پانی کی کمی کا سامنا ہے، ہم مختلف پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں، جہاں لیکج ہے وہاں مرمت کررہے ہیں۔

 مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پانی کا ایک مسئلہ جراثیم کا ہے، ہم نے ماہرین سے پوچھا انہوں نے کلورینیشن کا بتایا، لیکن کلورینیشن کا مطلب پانی میں کلورین ڈالنا نہیں ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ ہم نے کلورینیشن کے 29 سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، کلورینیشن کے 10 پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح ہوگیا ہے،اس اسٹیشن سے ہمارے پاس سب ڈیٹا آرہا ہوگا کہ کتنا کلورین پانی میں شامل کیا گیا ہے، پانی کئی جگہ سے ہوتے ہوئے گزرتا ہے، ہم نے ایک ہی جگہ کےبجائے 29 مقامات پر یہ اسٹیشن بنائےہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پمپنگ اسٹیشن کا بھی جلد افتتاح ہوگا،29  کلورینیشن سینٹرز کے علاوہ 50 مزید سینٹر قائم کرنے کا ارادہ ہے، پانی کوضائع ہونے سے روکنے پر ہم کام کررہےہیں، حب کنال میں تیزی سے کام جاری ہے۔

Advertisement

میئر کراچی نے کہاکہ میں خود اور واٹر بورڈ کا عملہ وہاں کا دورہ کررہا ہے، حب کنال کی وجہ سے 100 ایم جے ڈی کی لائن ڈالی جارہی ہیں، حب کنال کا افتتاح ہم 14 اگست 2025 کو افتتاح کریں گے، سمندر کے پانی کو میٹھا کرنے کا مرحلہ جاری ہے۔

 مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ 14  کمپنیوں نے سمندر کا پانی میٹھا کرنے کے حوالے سے اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے کے فور اوگمنٹیشن منصوبہ بھی 40 دن میں کراچی میں شروع ہوجائے گا، 80 ارب روپے کا منصوبہ ہم نے کے فور کے لیے مختص کیا ہے۔

میئر کراچی نے مزید یہ بھی کہا کہ یونیورسٹی روڈ سے کے فور کے منصوبہ کا افتتاح کریں گے، میں گزارش کروں گا بلاول بھٹو اور سی ایم سندھ سے وہ اس کا افتتاح کریں، یہ سب بتانے کا مقصد ہے کہ ہم اختیارات کے لیے نہیں روتے، ہم نے جو کہنا تھا وہ کئی بار کہہ چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
اسحاق ڈار کو سعودی وزیر خارجہ کا فون ، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر