Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، رواں سال 83 دنوں میں بے ہنگم ٹریفک 214 افراد کی جان لے گیا

Now Reading:

کراچی، رواں سال 83 دنوں میں بے ہنگم ٹریفک 214 افراد کی جان لے گیا
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات

 شہر قائد میں رواں سال کے 83 دنوں کے دوران بے ہنگم ٹریفک کے باعث 214 افراد جان کی بازی ہار گئے، جب کہ مختلف ٹریفک حادثات میں زخمیوں کی تعداد 2700 سے زائد ہو گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق، ان حادثات میں ہونے والے جانی نقصانات نے شہریوں کی پریشانیوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔

آج ہونے والے ملیر ہالٹ کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں میاں بیوی اور ان کا نومولود بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

شہر میں ہیوی ٹریفک سے کچل کر جانبحق ہونے والے افراد کی تعداد 68 ہو گئی، جن میں مختلف ٹریفک حادثات شامل ہیں۔

ڈمپر کی ٹکر سے 17 افراد جان کی بازی ہار گئے، ٹرالر کی ٹکر سے 24 افراد جاں بحق ہوئے۔

Advertisement

واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 14 افراد کی جانیں گئی، مزدا کی ٹکر سے 5 افراد جانبحق ہوئے جبکہ بس نے 8 افراد کو کچل کر جان لے لی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثات میں 162 مرد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 23 خواتین اور 22 بچے بھی مختلف حادثات کا شکار ہوئے، علاوہ ازیں حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 7 معصوم بچیاں بھی شامل ہیں۔

زیادہ تر ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سواروں کی جانیں گئیں، جس نے شہر کی ٹریفک سکیورٹی اور قوانین کی سختی کی ضرورت کو مزید اجاگر کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر