
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بنوں میں حملہ کرنے والے مسلمان نہیں جب کہ بھارت اس میں ملوث ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں افطار و ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے جو حملے ہورہے ہیں وہ قابل مذمت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بنوں میں جس طرح دھماکے کیے گیے اس میں خواتین اور بچے شہید ہوئے، آپ بتائیں کوئی مسلمان ایسے بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا سکتا ہے؟، یہ حملہ کرنے والے لوگ مسلمان نہیں ہیں جب کہ بھارت اس میں ملوث ہے۔
کامران ٹیسوری کہتے ہیں کہ دشمن ممالک پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر پاکستان کی افواج کی تعریف کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے تعریف کی جب کہ کچھ لوگوں کے جادو ٹونے بھی کام نہ آئے، جو یہ سمجھتے تھے کہ ٹرمپ کے آنے کے بعد وہ کچھ بھی کرتے رہیں گے جب کہ ان کے جادو ٹونے بھی کام نہیں آئے ہیں۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہمیں سوچھنے کی ضرورت ہے، ہماری فوج پروفیشنلزم سے بھری ہوئی ہے۔ آرمی چیف صاحب کی کاوشوں سے ہم بہت سی سازشوں سے بچے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News