شوگرملزکی مانیٹرنگ ہورہی ہے، وزیرخزانہ
وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا کہ شوگرملزکی مانیٹرنگ ہورہی ہے، چینی کی مانیٹرنگ کے لیے ایف بی آر نے سسٹم شروع کیا ہے۔
وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے عطاتارڑ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پہلی بار ہوا کہ افغانستان چینی اسمگل نہیں ہوئی، بارڈرپربھی شوگرکی مانیٹرنگ ہورہی ہے۔
محمداورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرسرحدوں پربھی سخت نظررکھی ہوئی ہے، ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیوروکے افسربھی مدد کررہے ہیں، اب تک 6 شوگرملزکو سیل کیاگیاہے، ساڑھے12کروڑکی پنالٹی لگ چکی ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کابینہ کومعیشت میں پیشرفت پررپورٹ دی گئی، جس کے مطابق فروری میں 3.1بلین ڈالرکی ترسیلات زرپاکستان آئی ہیں، جبکہ اس سال 36 بلین ڈالرکی ترسیلات آئیں گی۔
محمداورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کےسروے میں سرمایہ کاروں کااعتماد ظاہر ہورہا ہے، زرمبادلہ کےذخائرریکارڈ سطح پرہیں، تجارتی خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے، ملک معاشی طورپرمزیدمستحکم ہورہاہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ 2025 میں پاکستان کی معیشت میں مزید بہتری آئےگی، اسٹاک ایکسچینج نے نئےریکارڈ قائم کیے، وزیراعظم کی لیڈرشپ میں اصلاحاتی ایجنڈےپرآگےبڑھ رہے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اشاریئے مثبت ہو رہے ہیں، تمام پاکستانی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، تمام دوست ممالک پاکستان کی معاشی ترقی کے معترف ہیں۔
عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز لائق تحسین ہیں جنہوں نے پاکستان ترسیلات بھجوا کر زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا،پاکستان کی معیشت استحکام سے ترقی کی طرف جا رہی ہے، چینی کے حوالے سے لیے گئے اقدامات تاریخ میں پہلے کبھی نہیں لیے گئے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے مزید یہ بھی کہا کہ سیلز ٹیکس وصولی ایک سال کے اندر 15 ارب سے 24 ارب روپے تک پہنچی ہے، پاکستان کے عوام کے مفاد میں جو بھی اقدامات کرنے ہوں گے وہ کریں گے، ایک سال کے اندر بے مثال اقدامات اٹھائے گئے، تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
