Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب کا تیس ارب روپے کا رمضان نگہبان پیکج دہلیز پر دیا گیا ہے، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

وزیر اعلیٰ پنجاب کا تیس ارب روپے کا رمضان نگہبان پیکج دہلیز پر دیا گیا ہے، عظمیٰ بخاری
وزیر اعلیٰ پنجاب کا تیس ارب روپے کا رمضان نگہبان پیکج دہلیز پر دیا گیا ہے، عظمیٰ بخاری

وزیر اعلیٰ پنجاب کا تیس ارب روپے کا رمضان نگہبان پیکج دہلیز پر دیا گیا ہے، عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عوام کوسہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانےکےلیےکوشاں ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کے 30 ارب روپےکےرمضان پیکج پرعملدرآمدجاری ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی روایت رہی ہے کہ رمضان المبارک میں صارفین کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں، پنجاب میں اسی رمضان بازار لگائے گئے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ چھ مارچ کو کابینہ نے حلف لیا تھا وزیر اعلیٰ کے کام سب کے سامنے ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک سال کے کاموں کتاب مجھے بھجوائی ہے، اس کتاب میں انہوں نے اسلام آباد پر جو دو ناکام حملے کیے وہ نہیں لکھے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ کےپی نےاس کتاب کوپڑھانہیں ہے، ان کے ترجمان نےتوکبھی نہیں بتایاانہوں نےکیاکیا ہے، جن کومریم نوازکی تصویروں پراعتراض ہےاس کتاب میں دیکھ لے، پہلےصفحے پر میڈیاانگیج منٹس کواپنی کارکردگی بتایا،  بی آرٹی جو جلتی زیادہ اورچلتی کم ہےاس کاکرایہ 510 روپےکردیا، جبکہ پنجاب میں الیکٹرک بس کاکرایہ 20 روپےہے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ کے پی کے کی کتاب کے مطابق چھ سے اسی منصوبے شروع کیے، پنجا ب اور کے پی کے کی کارکردگی کا موازنہ کرایہ سے ہی کیاجاتا ہے۔

Advertisement

 عظمیٰ بخاری نے کا یہ بھی کہنا تھا کہ کے پی کے میں تعلیم کارڈ دوسال بعد شروع ہو گا مگر کتاب پر چھاپ دیا گیا، جبکہ تعلیم کے شعبے میں پنجاب میں ستائیس ہزار بچوں کو اسکالرز شپ دے دی گئی ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ بی آر ٹی جلتی ہے اور پتہ نہیں کتنی چلتی ہے، ڈی آئی جی خان میں موٹر وے وفاق کا منصوبہ کو اپنے کھاتے میں ڈالا دیا، علی امین گنڈا پور کبھی دفتر نہیں آتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری  کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں بیشتر منصوبے مکمل ہو چکے ہے، کے پی کے میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں 173 نوکریاں پیدا ہوئی، جبکہ پنجاب ستھرا پروگرام میں لاکھ سے زائد لوگ کام کر رہیں ہیں پارٹی کا مستقبل مریم نواز ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو انتظار تھا ٹرمپ آئے گا اور عمران خان کو رہائی ملے گی، ڈی جی پی آر ہزاروں لوگ بھرتی کیے گئے کسی کا ریکارڈ نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر