Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان پیکج سے 40 لاکھ خاندان اور 2 کروڑ افراد مستفید ہوں گے، وزیراعظم

Now Reading:

رمضان پیکج سے 40 لاکھ خاندان اور 2 کروڑ افراد مستفید ہوں گے، وزیراعظم

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم

وزیراعظم نے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج 2025 کا اجراء کردیا ہے جس سے 40 لاکھ خاندان اور2کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں رمضان پیکج 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان پیکج سے چاروں صوبوں کے مستحق خاندان مستفید ہوں گے، اس بار رمضان پیکج میں شفافیت کو یقینی بنایاجائےگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس بار رمضان پیکج کوانتہائی آسان بنایا ہے، اب لمبی قطاروں میں نہیں کھڑا ہونا پڑےگا، پیکج سے آزادکشمیر،گلگت بلتستان کے مستحق خاندان بھی مستفیدہوں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ محصولات میں اضافے اور معاشی بہتری کے لیے مربوط اقدامات جاری ہیں، گزشتہ سال 7 ارب کے رمضان پیکج کے مقابلے اس بار3گنابڑھایا ہے، جبکہ گزشتہ رمضان کے مقابلے اس بار مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار دیے جائیں گے۔

Advertisement

 شہباز شریف نے رمضان پیکج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مدرسہ حقانیہ میں دہشتگردی کے حملےکی مذمت کرتےہیں، گزشتہ روز نوشہرہ میں دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کرکےدم لیں گے، دہشتگردی کے نتیجے میں مولانا حامدالحق و دیگر پاکستانی شہید ہوئے، یقین ہے کے پی حکومت فوری قاتل دہشتگردوں کا احاطہ کے گی، دہشتگردی کے ناسور کو دفن کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ماضی میں بھی ہم نےدہشتگردی کاخاتمہ کیا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں80  ہزار پاکستانیوں نے قربانیاں دیں، ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جان کے نذرانے پیش کیے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ حالیہ برسوں میں ہونیوالی دہشتگردی کی وجوہات سب جانتے ہیں، کرپشن کے ذریعے غریبوں کا پیسہ لوٹا گیا، اس بار رمضان پیکج میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر