Advertisement
Advertisement
Advertisement

دریائے سندھ میں پانی کی کمی نے 25 سال کا ریکارڈ توڑ دیا

Now Reading:

دریائے سندھ میں پانی کی کمی نے 25 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
دریائے سندھ میں پانی کی کمی نے 25 سال کا ریکارڈ توڑ دیا

دریائے سندھ میں پانی کی کمی نے 25 سال کا ریکارڈ توڑ دیا

 دریائے سندھ میں پانی کی کمی نے گزشتہ 25 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔

سال 2022 میں دریائے سندھ میں مجموعی طور پر پانی کی کمی 40 فیصد تھی، اسی طرح سکھر بیراج پر گزشتہ 25برسوں میں زیادہ سے زیادہ پانی کی کمی 53 فیصد رہی۔

تاہم 25 سال میں پہلی مرتبہ دریائے سندھ میں اس وقت پانی کی کمی 52 فیصد ہوچکی ہے، جبکہ سکھر بیراج پر ریکارڈ پانی کی کمی 69 فیصد تک پہنچ گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح تشویشناک حد تک گرگئی۔

انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج کے مطابق 25 برسوں کے دوران دریائے سندھ میں اتنی پانی کی کمی نہیں دیکھی، پانی اتنا کم ہے کہ نہروں میں پانی چھوڑے جانے کا نظام درہم برہم ہوگیا، گڈو بیراج پر پانی کی سطح 20 ہزار اور سکھر بیراج پر15 ہزار کیوسک رہ گئی ہے۔

انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج نے بتایا کہ پانی کی کمی کا اثر واضح طور سکھر اور گڈو بیراج سے نکلنے والی نہروں میں نظر آنے لگا ہے جبکہ دادو کینال میں پانی بالکل ختم ہوگیا، اس کے علاوہ بیگاری کینال میں ہر طرف زمین خشک نظر آنے لگی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر