Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 10 سابق ارکان قومی اسمبلی نااہل قرار

Now Reading:

گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 10 سابق ارکان قومی اسمبلی نااہل قرار

گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 10 سابق ارکان قومی اسمبلی نااہل قرار

اسلام آباد: مالی سال 2022- 23 کے اثاثے اور گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کروانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 10 سابق ارکان، سندھ اسمبلی کے 7 اور بلوچستان اسمبلی کے 7 سابق ممبران کو نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے کے مطابق سابق ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی  تفصیلات جمع کروانے تک عام انتخابات، ضمنی انتخابات اور سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے، مالی سال 2022 23 کے اثاثوں کی تفصیلات کے فارم بی جمع نہ کروانے تک یہ ارکان نااہل رہیں گے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تحلیل قومی اسمبلی کے سابق ارکان خرم دستگیر خان، محسن نواز رانجھا، محمد عادل، رانا محمد اسحاق خان، کمال الدین، عصمت اللہ، ثمینہ مطلوب، نصیبہ، شمیم آرا پنور اور روبینہ عرفان کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے تحلیل صوبائی اسمبلی سندھ کے سابق رکن عدیل احمد، حزب اللہ بھگیو کو بھی نااہل قرار دے دیا جبکہ سابق ارکان سندھ اسمبلی ارسلان تاج حسین، عارف مصطفیٰ جتوئی، عمران علی شاہ، علی غلام اور طاہرہ کو بھی نااہل قرار دے دیا گیا۔

Advertisement

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے سابق ارکان میر سکندر علی، میر محمد اکبر، سردار یار محمد رند، عبدالرشید، عبدالواحد صدیقی، میر حمال اور بی بی شاہینہ کو بھی نااہل قرار دے دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر