
شہر قائد میں عید کی شاپنگ کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے خوشخبری ہے کہ شاپنگ مالز کے اطراف سے بائیک یا گاڑی لفٹ نہیں کی جائے گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے عید تک شہریوں کو مارکیٹ ایریاز میں چالان نہ کرنے اور بائیک یا گاڑیاں لفٹ نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں اور اپنی گاڑیاں صرف مقررہ پارکنگ ایریاز میں ہی کھڑی کریں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ عید کی خریداری کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے واضح کیا کہ اگر کسی بھی شہری نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
اس اقدام سے عید کے موقع پر مارکیٹ ایریاز میں ٹریفک کی مشکلات کو کم کرنے اور شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News