Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کا خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بڑا اقدام

Now Reading:

وزیر اعظم کا خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بڑا اقدام
وزیر اعظم کا خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بڑا اقدام

وزیر اعظم کا خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بڑا اقدام

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو باوقار روزگار اور اپنے کاروبار کے ذریعے بااختیار بنانے کے حوالے سے بڑا اقدام سامنے آگیا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سمال اینڈ میڈیم اینٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (SMEDA)  کے تحت جاری اصلاحات پر ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں خواتین کی معاشی ترقی اور کاروباری خودمختاری کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیرِ اعظم نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو باوقار روزگار اور اپنے کاروبار کے ذریعے با اختیار بنانے کے لیے بڑا اقدام کیا۔

خواتین کو اسمال اینڈ میڈیم اینٹرپرائز سیکٹر (SME) میں شامل کرنے کا فیصلہ

وزیرِ اعظم نے فیصلہ کیا کہ گھریلو صنعت و چھوٹے کاروبار سے منسلک خواتین کو اسمال اینڈ میڈیم اینٹرپرائز (SME) سیکٹر میں شامل کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے کاروبار میں اضافہ کرسکیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ وزیرِ اعظم نے گھریلو صنعت سے منسلک کاروباری خواتین کو کاروبار میں اضافے کے لیے ضروری سرمائے اور سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

یوتھ لون اسکیم کے ذریعے خواتین کو کم لاگت قرضوں کی فراہمی

وزیرِ اعظم نے یوتھ لون اسکیم کے تحت خواتین کو کم لاگت قرضوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی تاکہ خواتین اپنے کاروبار کو بہتر بنا سکیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے دیہی و دور دراز علاقوں میں تعلیم یافتہ اور ہنر مند خواتین کو اپنے کاروبار سے با اختیار بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی دی۔

گھریلو صنعت سے منسلک خواتین کے لیے تربیتی مراکز قائم کرنے کی ہدایت

وزیرِ اعظم نے گھریلو صنعت سے منسلک خواتین کے کاروبار میں اضافے کے لیے انہیں ضروری تربیت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور اس مقصد کے لیے سہولت مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement

شہباز شریف نے کہا کہ ان مراکز تک خواتین کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر کر سکیں۔

کمیٹی قائم، جامع لائحہ عمل پر سفارشات جلد وزیرِ اعظم کو پیش کی جائیں گی

وزیرِ اعظم نے گھریلو و چھوٹے پیمانے پر کاروبار سے منسلک خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے ایک جامع لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے کمیٹی قائم کی۔

کمیٹی خواتین کو اپنے کاروبار کے ذریعے با اختیار بنانے کے لیے ضروری اقدامات پر سفارشات تیار کرے گی جو وزیرِ اعظم کو جلد پیش کی جائیں گی۔

پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل، حکومت خواتین کی معاشی خود مختاری کے لیے پُرعزم

وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی تقریباً نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور حکومت خواتین کو با اختیار اور معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت خواتین کو باوقار روزگار اور کاروبار کی فراہمی کے لیے تمام تر ضروری وسائل اور تربیت فراہم کرے گی۔

Advertisement

وزیرِ اعظم کو SMEDA کے تحت مائیکرو، اسمال اور میڈیم اینٹرپرائزز کی ترقی کے حوالے سے بریفنگ

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو سمیڈا کے تحت مائیکرو، اسمال اور میڈیم اینٹرپرائزز کی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، معاون خصوصی ہارون اختر، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر