
عید کی شاپنگ میں آسانی کے لیے پیپلز بس سروس رات گئے تک چلانے کا اعلان
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عید کی شاپنگ میں آسانی کے لیے پیپلز بس سروس رات گئے تک چلانے کا اعلان کردیا۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی صحافیوں کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور میڈیا کے درمیان ہمیشہ ایک اچھا تعلق رہا ہے، یہاں موجود تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی مزید میٹنگز بھی ہوں گی اور میٹنگز میں صحافیوں کو پلاٹ دینے کا معاملہ زیر بحث آئے گا، پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کا بھی صحافیوں سے اچھا ساتھ ہے۔
سینئر وزیر کہتے ہیں کہ میڈیا اور پیپلزپارٹی ہر دور میں ساتھ ساتھ رہے، صحافیوں کے لیے مزید پلاٹس دینے کے لیے کوشاں ہیں۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ بڑے بڑے میڈیا ہاؤسز کروڑوں روپے کے اشتہارات لے کر بھی ورکرز کو تنخواہ نہیں دیتے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 15 ویں روزے کے بعد پیپلزبس سروس رات گئے تک چلے گی، لیٹ نائٹ تک پیپلز بس سروس سےعید کی شاپنگ میں آسانی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News