بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملہ؛ بھارت میں جشن
بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بھارت میں جشن منایا جارہا ہے۔
بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد بی ایل اے نے حملہ کرکے معصوم شہریوں کو یرغمال بنالیا ہے جس پر بھارت میں گودی میڈیا خوشی منارہا ہے۔
بھارتی سوشل میڈیا بی ایل اے کے سوشل میڈیا کی پروپیگنڈا اور جھوٹی خبریں پھیلانے میں مکمل طور پر سپورٹ کر رہا ہے۔
بزدلانہ حملے کے پیچھے بھارت کی مکمل حمایت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ بی ایل اے کے دہشت گرد اب بھی اپنے بھارتی اور غیر ملکی آقاؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
بلوچستان کا 90 فیصد سے زیادہ علاقہ، جس میں بولان بھی شامل ہے کیٹیگری بی میں آتا ہے جب کہ سیاست زدہ اور کم تربیت یافتہ سردار لیویز فورس کو قانونی طور پر علاقے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
خیال رہے کہ 83 ہزار نفری پر مشتمل لیویز میں سے 60 فیصد دستیاب نہیں جب کہ سردار اور تمام سیاسی جماعتوں کے سیاستدان بشمول قوم پرست اور غیر حاضر اہلکاروں کی تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔
باقی رہ جانے والے 40 فیصد اہلکار، مشکل اور وسیع علاقے کی نگرانی کر رہے ہیں اور عام طور پر خطرہ دیکھتے ہی بھاگ جاتے ہیں۔
لیویز فورس کا بجٹ 92 ارب روپے ہے لیکن حقیقت میں یہ سرداروں اور کرپٹ سیاسی اشرافیہ کے لیے نقدی کا ذریعہ ہے۔
بولان کا علاقہ انتہائی مشکل اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے سے دور ہے، جہاں سیکیورٹی فورسز کلیئرنس آپریشن کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ دہشت گردوں کا اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ وہ رمضان کے مہینے میں معصوم مسافروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
