ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے بغدادی اور کلری تھانوں کا اچانک دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس دوران ناقص انتظامات پر بغدادی تھانے کے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کی سرزنش کی گئی، جبکہ کلری تھانے کے ایس ایچ او کو سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کے لیے فوری احکامات جاری کیے گئے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے اس موقع پر واضح ہدایت دی کہ تمام پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ لازمی طور پر پہنیں۔
انہوں نے سپروائزری افسران اور ایس ایچ اوز کو تھانوں کے حفاظتی انتظامات کا بار بار جائزہ لینے کی تاکید کی اور کہا کہ تھانے کے سنتری اہلکاروں کو سیکورٹی کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی جائے۔
مزید برآں، ڈی آئی جی ساؤتھ نے ہدایت دی کہ جہاں ضروری ہو، تھانوں کی دیواروں کی فوری مرمت کرائی جائے اور مارکیٹس کے رپورٹنگ سنٹرز کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے نفری کو مسلسل بریفنگ دی جائے۔
رپورٹنگ سینٹرز پر تعینات اہلکاروں کو چوکس رہنے کے لیے حساس بنایا جائے اور ایک مسلح کانسٹیبل کو بھی تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ وہ فوری رسپانس دے سکیں اور سیکیورٹی کے معاملات پر نظر رکھ سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
