Advertisement
Advertisement
Advertisement

جعفر ایکسپریس پر حملے کا جواب ٹرین دوبارہ چلا کر دیا ہے، حنیف عباسی

Now Reading:

جعفر ایکسپریس پر حملے کا جواب ٹرین دوبارہ چلا کر دیا ہے، حنیف عباسی

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کا جواب ہم نے آج پشاور سے ٹرین دوبارہ چلا کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریلوے میں بہت جلد اچھے منصوبوں کا آغاز عید کے بعد کیا جائے گا۔

بلوچستان میں حالیہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ ہمارے شہداء نے ہمیشہ اپنے خون سے اس ملک کا تحفظ کیا ہے، اور ہم دشمن اور بیرونی سازشوں کو کبھی اس ملک میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

محمد حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر استعمال ہونے والے ہتھیار جدید اور مہنگے تھے، جن کا استعمال صرف انسانی جانوں کے ضیاع کے لیے کیا گیا۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ملک میں فرقہ واریت اور لسانیت جیسی سازشیں دشمن کی طرف سے کی جاتی رہی ہیں، لیکن ہم نے ہمیشہ متحد ہو کر انہیں ناکام بنایا ہے۔

Advertisement

جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد ہم نے ٹریک کی مرمت کر کے دو دن کے اندر دوبارہ بحال کر لیا۔

وفاقی وزیر نے ریلوے کے خسارے پر بھی بات کی اور کہا کہ ریلوے کا موجودہ خسارہ پینشن کی وجہ سے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پینشن کا بوجھ اٹھا کر پیسہ ریلوے کو فراہم کیا جائے تاکہ ادارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکے۔

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ اس وقت ریلوے صرف ڈیڑھ سو کنٹینر اٹھا رہا ہے، اور ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنی ویگن لے کر ہمارے ساتھ چلیں۔

انہوں نے ریلوے پولیس کی استعداد کار پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے پولیس کے گریڈ کو پنجاب پولیس کے برابر کر دیا گیا ہے اور 1500 افراد کی بھرتی کرنے جا رہے ہیں۔

تاہم، انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ریلوے پولیس کے پاس نہ تو مناسب ٹریننگ ہے اور نہ ہی مطلوبہ صلاحیت۔

Advertisement

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہمیں ریلوے کے معاملات کی بہتری کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے ہوں گے تاکہ اس ادارے کو مالی طور پر مستحکم کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر