
بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا بیان
مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے بیان کو سختی سے مسترد کردیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا کہنا ہے کہ جلد یا بدیر بھارتی فوج کو مقبوضہ کشمیر خالی کرنا پڑے گا اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر پر اپنا غاصبانہ اور جابرانہ قبضہ ختم کرنا ہوگا۔
چوہدری انوارالحق نے کہا کہ بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول دھونک رہا ہے، بھارت کو اس میں ناکامی ہوگی، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی جو خصوصی حیثیت ختم کی کشمیریوں نے اسے مسترد کردیا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کہتے ہیں کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں ماورائے قانون ہلاکتوں اور گمشدگیوں میں ملوث ہے جب کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو ایک ہلاکت خیز خطہ بنا رکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کسی کی بھی جان محفوظ نہیں ہے، آزاد کشمیر ہر قسم کی شہری آزادیوں کا حامل ہے۔
چوہدری انوارالحق نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو لوگوں کو تمام شہری سہولتیں میئسر ہیں، پاک فوج کشمیریوں کی محافظ فوج ہے جب کہ بھارتی فوج کشمیریوں کی قاتل فوج ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News