Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری

Now Reading:

یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری
یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری

یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری

کراچی: یوم شہادت  حضرت علیؑ کے موقع پر مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق 22 مارچ 21 رمضان المبارک کو مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوگی، اختتامی مجلس کے بعد جلوس دوپہر ایک بجے نشترپارک سے برآمد  ہوگا۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک عام ٹریفک کے لیے  بند کردی جائے گی، متبادل راستوں پر رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس کے اہلکار ہوں گے۔

 پولیس کے مطابق جلوس نشترپارک سے نمائش، ایم اے جناح روڈ، سی بریز سے صدر ایمپریس مارکیٹ پہنچے گا، صدرریگل سے گزرتا ہوا جلوس تبت سینٹر پر ایک بارپھر ایم اے جناح روڈ پرآئے گا، جبکہ جلوس ایم اے جناح روڈ پر بولٹن مارکیٹ سے کھارادرحسینیہ امام بارگاہ پراختتام پذیرہوگا،

 ناظم آباد سے آنے والے افراد لسبیلہ چوک سے گارڈن سے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں، حسن اسکوائر سے بی بی چورنگی جانے والی ٹریفک کو کشمیر روڈ سے بھیجاجائے گا۔

Advertisement

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ کشمیر روڈ سے ٹریفک کو سوسائٹی لائٹ سگنل کی طرف بھیجاجائے گا، ٹریفک کو جیل فلائی اوور سے تین ہٹی سے نشترروڈ کی طرف موڑدیاجائے گا، شاہراہ قائدین سے نمائش جانیوالی ٹریفک کشمیر روڈ کاراستہ اختیار کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر