Advertisement
Advertisement
Advertisement

انٹرمیڈیٹ امتحانات قریب، ای مارکنگ کے اصول تاحال غیر واضح

Now Reading:

انٹرمیڈیٹ امتحانات قریب، ای مارکنگ کے اصول تاحال غیر واضح
انٹرمیڈیٹ امتحانات قریب، ای مارکنگ کے اصول تاحال غیر واضح

انٹرمیڈیٹ امتحانات قریب، ای مارکنگ کے اصول تاحال غیر واضح

انٹرمیڈیٹ امتحانات قریب، ای مارکنگ کے اصول تاحال غیر واضح ہیں۔

اساتذہ اور طلبہ بے خبر ہیں، جبکہ ای مارکنگ کے تحت پرچے حل کرنے کا طریقہ ابھی تک معلوم نہیں ہے۔

 انٹربورڈ کراچی ای مارکنگ کے روبریکس فراہم کرنے میں ناکام، جس کی وجہ سے طلبہ کافی پریشان ہیں۔

  سندھ پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن(سپلا) نے ای مارکنگ کے فیصلے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بغیر تیاری کے ای مارکنگ کے نفاذ سے طلبہ کے نتائج پر منفی اثرات کا خدشہ ہے۔

سپلا کے مطابق روبریکس وہ معیارات ہوتے ہیں جن کے تحت کسی امتحانی پرچے کی جانچ اور نمبر دیے جاتے ہیں، ای مارکنگ کے تناظر میں روبریکس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے، اس کے علاوہ ای مارکنگ میں اساتذہ کو ایک خاص ڈیجیٹل فارمیٹ میں جوابات چیک کرنے ہوتے ہیں۔

Advertisement

سندھ پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن نے کہا کہ ای مارکنگ سے پہلے مکمل تجربات ضروری ہوتے ہیں، طلبہ ای مارکنگ کے مطابق پرچہ حل کرنے کا طریقہ سے لاعلم ہیں، اساتذہ کو یہ نہیں معلوم کہ پرچے کس فارمیٹ میں آئیں گے، انہیں چیک کرنے کا طریقہ کیا ہوگا۔

سپلا نے یہ بھی کہا کہ ای مارکنگ کے نفاذ سے پہلے اساتذہ کی تربیت ضروری تھی،اور طلبہ کو بھی آگاہ کیا جانا چاہیے تھا، جب تک تمام تجربات مکمل نہیں ہو جاتے، تب تک اس سسٹم کا نفاذ درست فیصلہ نہیں۔

سندھ پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ ای مارکنگ کے نفاذ سے قبل مکمل حکمت عملی بنائی جائے۔

واضح رہے کہ انٹربورڈ کراچی نے 2025 کے سالانہ امتحانات میں ای مارکنگ کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ رواں انٹرکے امتحانات میں سائنس جنرل فیکلٹی کے ریاضی کے پرچوں میں ای مارکنگ کا نظام نافذ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر