Advertisement
Advertisement
Advertisement

ذوالفقار علی بھٹو کو نشانِ پاکستان ملنا بھٹو اِزم کی فتح ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

ذوالفقار علی بھٹو کو نشانِ پاکستان ملنا بھٹو اِزم کی فتح ہے، بلاول بھٹو
ذوالفقار علی بھٹو کو نشانِ پاکستان ملنا بھٹو اِزم کی فتح ہے، بلاول بھٹو

ذوالفقار علی بھٹو کو نشانِ پاکستان ملنا بھٹو اِزم کی فتح ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از شہادت نشانِ پاکستان کا اعزاز ملنے کو تاریخ کا اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پہلے منتخب وزیرِاعظم اور آئینِ پاکستان کے خالق کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ملنا بھٹوازم کے نظریے کی ایک اور فتح ہے۔

بلاول بھٹو کے مطابق یہ اعزاز شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ملک کے لیے گراں قدر خدمات کا باضابطہ اعتراف ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ قائدِ عوام نے پاکستانی عوام کو حقوق کے لیے جدوجہد کا شعور دیا اور ہمیشہ جمہوریت کے فروغ کے لیے کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ وقت کے آمر نے فخرِ ایشیاء شہید ذوالفقار علی بھٹو کی آواز دبانے کی کوشش کی لیکن وہ آج بھی گڑھی خدا بخش سے راج کر رہے ہیں۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بھٹوازم کی پیروکار ہے اور ہمیشہ اپنے شہید بانی کے مشن پر کاربند رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر