Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشت گردی کوختم نہ کیا گیا تو ترقی کا عمل رک جائے گا؛ وزیراعظم

Now Reading:

دہشت گردی کوختم نہ کیا گیا تو ترقی کا عمل رک جائے گا؛ وزیراعظم
دہشت گردی کوختم نہ کیا گیا تو ترقی کا عمل رک جائے گا، وزیراعظم

دہشت گردی کوختم نہ کیا گیا تو ترقی کا عمل رک جائے گا، وزیراعظم

کوئٹہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال پر اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس پر پوری قوم اشکبار ہے اور دہشت گردی کوختم نہ کیا گیا تو ترقی کا عمل رک جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال پر اجلاس ہوا جس میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور سیکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران وزیراعظم نے کہا کہ 400  سے زیادہ نہتے لوگوں کو یرغمال بنایا گیا، سانحہ جعفر ایکسپریس پر پوری قوم اشکبار ہے، امن کے لیے تمام فریقین کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضرار کمپنی نے مشکل صورت حال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 339 جانوں کو بچایا جب کہ وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کو 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایسے حادثات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

شہباز شریف نے اس موقع پر بلوچستان کی ترقی کو ملکی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ “ہشت گردی کے خاتمے تک امن کا حصول ناممکن ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 2018 میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا گیا تھا لیکن اب ایک بار پھر دہشت گردی کا عذاب سر اٹھا چکا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ طالبان سے تعلقات جوڑنے والوں کی وجہ سے ہم آج یہ دن دیکھ رہے ہیں، انہوں نے جیلوں میں قید ہزاروں طالبان کو آزاد کیا۔

Advertisement

وزیراعظم نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کے جوان دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں دے رہے ہیں جب کہ ہمارا مشرقی دشمن زہر اگل رہا ہے۔ انہوں نے کہا جس طرح میڈیا پر پیش کیا گیا وہ ناقابل بیان ہے، اپنی ہی افواج کو تنقید کا نشانہ بنانا ملک کی حالت کو مزید خراب کرے گا۔

انہوں نے معاشی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ہم نے ملک کو ایک سال میں معاشی میدان میں بہتری کی طرف لے کر آئے، جو لوگ ڈیفالٹ کی باتیں کر رہے تھے وہ ہماری معاشی کامیابیوں پر حیران ہیں۔

وزیراعظم نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو ختم نہ کیا گیا تو ترقی کا عمل رک جائے گا، حالات جیسے بھی ہوں، ہمیں مل کر کام کرنا ہے جب کہ ملکی ترقی کے لیے امن و امان کا قیام ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے این ایف سی ایوارڈ کا کریڈٹ آصف زرداری اور نوازشریف سمیت تمام قیادت کو دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خیبرپختونخوا کو 600 ارب روپے دیے گئے تھے اور اب دیکھنا ہوگا کہ یہ خطیر رقم کہاں خرچ ہوئی جب کہ کے پی میں انسداد دہشت گردی کے لیے ایک بھی محکمہ قائم نہیں کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر