
اسٹیل ملز کے ملازمین نے واجبات کی عدم ادائیگی اور ملازمتوں سے نکالے جانے کے خلاف فیملیز کے ہمراہ نیشنل ہائی وے پر دھرنا دے دیا۔
دھرنے کے باعث نیشنل ہائی وے گزشتہ پانچ گھنٹوں سے ٹریفک کے لیے بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ملازمین نے حکومت سے گولڈن ہینڈ شیک پیکیج دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل کی بندش ریاست کا فیلئر ہے اور ہمیں اس کی سزا نہ دی جائے۔
ملازمین کا مزید کہا کہ اگر مالی پیکیج فراہم نہیں کیا گیا تو حکومت اسٹیل ٹاؤن کے مکانات خالی نہیں کرا سکے گی۔
ملازمین نے اپنی شکایات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے اسی مقام پر تقریر کرتے ہوئے اسٹیل مل چلانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن آج پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت نے ہمیں بے روزگار کر دیا ہے۔
ملازمین نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات منظور نہیں کیے گئے تو وہ نیشنل ہائی وے کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک پر بھی احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News