
اسلام آباد، پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد، پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی، اس کا مرکز افغانستان ریجن میں کوہ ہندوکش تھا، جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 198 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے یہ جھٹکےاسلام آباد کے گردونواح اور پشاور سمیت سوات چترال، شانگلا، لوئر دیر، مالاکنڈ، خیبر میں محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی کے ترجمان کا کہناہے کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News