Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیلتہ القدر کی رات اللہ کا قرب اور بخشش مانگنے کا سنہرا موقع فراہم کرتی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

Now Reading:

لیلتہ القدر کی رات اللہ کا قرب اور بخشش مانگنے کا سنہرا موقع فراہم کرتی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
لیلتہ القدر کی رات اللہ کا قرب اور بخشش مانگنے کا سنہرا موقع فراہم کرتی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

لیلتہ القدر کی رات اللہ کا قرب اور بخشش مانگنے کا سنہرا موقع فراہم کرتی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ لیلتہ القدر  کی رات اللہ کا قرب اور بخشش مانگنے کا سنہرا موقع فراہم کرتی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لیلتہ القدر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ لیلتہ القدر وہ رات ہے جس میں قرآنِ پاک نازل ہوا، یہ بابرکت رات ہزار مہینوں سے افضل، رحمتوں اور مغفرت کا بہترین ذریعہ ہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ یہ مقدس رات خود احتسابی، توبہ اور اللہ کی رضا حاصل کرنے کا نادر موقع ہے، ان بابرکت رات کی گھڑیوں میں ہمیں اپنے وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرنا چاہیے، پاکستان کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے اسلامی تعلیمات پر عمل ضروری ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک میں اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا، تاکہ ہم ایک خوشحال پاکستان کی تعمیر کرسکیں۔

ایاز صادق نے مزید یہ بھی کہا کہ لیلتہ القدر میں شہداء کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی نے اس بابرکت رات میں اپنے فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کی آزادی و حق خود ارادیت کے لیے بھی خصوصی دعاؤں کی اپیل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر